سپریم کورٹ ؛صوبوں میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو نمبر الاٹ 

Mar 25, 2023 | 21:53:PM
سپریم کورٹ ؛صوبوں میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو نمبر الاٹ 
کیپشن: سپریم کورٹ آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی،سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا۔رجسٹرار آفس نے تحریک انصاف کی درخواست پر کوئی اعتراض عائد نہیں کیا،سپریم کورٹ آئندہ ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: مفتی عبدالقیوم کے قتل میں ملوث 2 ملزم گرفتار