منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں دھماکا کیسے ہوا ، اداکار نے بتادیا

Mar 25, 2023 | 20:09:PM
منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں دھماکا کیسے ہوا ، اداکار نے بتادیا
سورس: @instagram/muneeb_butt
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں گزشتہ دنوں سیوریج لائن میں دھماکا کیسے ہوا،اداکار نے بتا دیا ۔

تفصیلات کے  مطابق حال ہی میں معروف اداکار منیب بٹ نے  ایک نجی ٹی وی کے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں اداکار نے انکشاف کیا کہ "ان کے گھر میں دھماکا کیسے ہوا اور کتنا نقصان ہوا تھا"۔منیب بٹ نے بتایا کہ "جب سیوریج لائن میں مختلف گیس ملتی ہیں تو وہ ری ایکشن کرتی ہیں اور اگر انہیں ہلکی سی بھی آگ مل جائے تو وہ بلاسٹ ہو جاتی ہیں"۔منیب کا کہنا تھا کہ" ان کے گھر کی ایک ملازمہ کسی کام کیلئے گھر کے پیچھے والے حصے میں گئی اور اس ہی دوران اچانک سیوریج کی مین لائن سمیت گھر میں موجود تمام سیوریج لائنز پھٹ پڑیں اور زور دار دھماکے کی آواز آئی۔

منیب بٹ نےمزید  بتایا کہ"انہیں ایسا لگا جیسے کوئی بم بلاسٹ ہوا ہے اس وقت گھر میں عمل اور ایمن سمیت تمام گھر والے موجود تھے اس زور دار دھماکے کی وجہ سے ہمارا آدھا گھر منہدم ہو گیا جبکہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جو ایمن کے ہاتھوں پر آکر لگے"۔اداکار کا کہنا تھا کہ "ان کے گھر کے علاوہ ساتھ والا گھر بھی اس سیوریج لائن دھماکے سے شدید متاثر ہوا جبکہ وہ ملازمہ جو گھر کے پچھلے حصے میں کام کیلئے گئی تھی وہ بہت زخمی ہوئی تاہم اب وہ ٹھیک ہے اور اپنے گاؤں جا چکی ہے"۔


یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر کی سیوریج لائن میں دھماکا ہوا تھا جس کے سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں  ایمن سمیت گھر کی ملازمہ بھی شیدید زخمی ہوئی تھی ۔

خیال رہے کہ اداکار منیب بٹ حال ہی میں جاری ہونے والے ڈرامہ سیریل "سرراہ" میں ٹرانسجینڈر کا کردار اداکرنے پر  سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے ہیں  جبکہ ماریہ بی کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر انہوں نے معروف فیشن ڈیزائنر کو  منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بھی اسلام اور دین کا پتا ہے اور وہ کبھی کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جو دین سے باہر ہو۔ انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ ایک بار پہلے بھی انہیں ایک ایسا کردار آفر ہوا تھا لیکن ان  میں وہ کردار ادا کرتے کی ہمت نہیں تھی لیکن جب اس بار یہ کردار انہیں آفر ہوا تو انہوں نے فورا ہاں کر دی  ۔