امیتابھ بچن کی زخمی ہونے کے بعد سیٹ پر واپسی،شوٹنگ کا آغاز کردیا

Mar 25, 2023 | 19:33:PM
امیتابھ بچن کی زخمی ہونے کے بعد سیٹ پر واپسی،شوٹنگ کا آغاز کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے  دوبارہ ’’پراجیکٹ کے ‘‘کی شوٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پیج پر اپنی صحت سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں  کو بتایا کہ وہ اب صحت یاب ہیں اور دوبارہ شوٹنگ کیلئے  سیٹ پر لوٹ آئیں ہیں ، انہوں نے اس تکلیف دہ وقت میں انہیں آرام دینے کے لئے اپنی فیملی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کچھ دن پہلے اداکار نے ریمپ پر واک کرتے ہوئے اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی ، اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے اپنی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

یادرہے کہ امیتابھ بچن سیٹ پر شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے ، اس فلم میں بربھاس ، دیپیکا پڈوکون اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔