پاکستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ہارنے کی وجہ؟۔۔ شعیب اختر  نے راز بتا دیا

Mar 25, 2022 | 19:46:PM
سابق, فاسٹ, بولر, شعیب ,اختر 
کیپشن: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی فتح کا راز بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں شعیب اختر نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ مہمان ٹیم کو دلیرانہ فیصلوں نے فتح یاب بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے کل بڑی دلیری کے ساتھ اپنی اننگز ڈکلیئر کی، یہی بہادری ہے، جس کی وجہ سے اُسے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور سیریز میں کامیابی ملی۔سابق سپیڈ سٹار نے مزید کہا کہ لاہور ٹیسٹ میں فتح برصغیر میں آسٹریلیا کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  عاصم اظہر اور میرب کے دبئی میں سیر سپاٹے ، ویڈیو اور تصاویر وائرل