کرکٹر شعیب ملک ، فواد خان اور ماہرہ خان کیا کرنے والے ہیں؟

Mar 25, 2021 | 22:35:PM
کرکٹر شعیب ملک ، فواد خان اور ماہرہ خان کیا کرنے والے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ماہرہ خان ایک مرتبہ پھر شا ئقین پر بجلیا ں گرانے آرہی ہیں،سکرین پر واپسی کے لیے تیار ی پکڑ لی۔ 
تفصیلا ت کے مطابق یہ انکشاف ماہرہ خان اور نینا کاشف نے انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی اگلی پروڈکشن میں خود بھی اداکاری کریں گی۔
اس پروجیکٹ سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ ’یہ ایک سوانح حیات ہوگی لیکن اس سے آگے کچھ نہیں بتائیں گی۔ماہرہ خان نے تکمیل کے مراحل میں موجود اپنے پروجیکٹ ’بارہواں کھلاڑی‘ سے متعلق بھی بات کی۔انھوں نے بتایا کہ کرکٹر شعیب ملک اور اداکار فواد خان بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ ان دونوں شخصیات کی شکرگزار ہوں جنھوں نے ہمارے لیے کام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 249 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف کو بڑادھچکا