طلبا کیلئے خوشخبری، امتحانات آن لائن ہونگے، نوٹیفکیشن جاری

Mar 25, 2021 | 20:29:PM
طلبا کیلئے خوشخبری، امتحانات آن لائن ہونگے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طلبا کی سنی گئی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کورونا کیسز میں اضافے کے باعث حکومت کی جانب سے پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا، جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں ہونے والے امتحانات بھی متاثر ہوگئے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نےکورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا۔
 فیصلے سے متعلق یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔جی سی یو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سمسٹرز کے فائنل امتحانات 29 مارچ سے 3 اپریل کو آن کیمپس ہونا تھے، 11 اپریل سے شروع ہونیوالے مختلف پروگرامز کے مڈٹرم امتحانات بھی آن لائن ہونگے۔
 وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق امتحانات کورونا وبا میں طلبا کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے کیلئے آن لائن لئے جائیں گے، امتحانات کے حوالے سے اسسمنٹ پالیسی پچھلے سمسٹر والی ہوگی۔
یاد رہے کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں، پاکستان میں اب تک کورونا سے 14 ہزار 28افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 40 ہزار 988 افراد قاتل وائرس کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔