کسان کل پورا بھارت بند کرینگے، نئی دہلی میں رکاوٹیں توڑنے کا اعلان

Mar 25, 2021 | 10:54:AM
بھارت میں کسانوں کا احتجاج
کیپشن: بھارتی کسانوں کی ٹریکٹر مارچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کسانوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئےمودی سرکار کو  ٹف ٹائم دینے کی تیاریاں مکمل کر لیں، کل پورا بھارت بند کر دیا  جائے گا۔ نئی دلی کے ارد گرد سرحد وں پر خواتین کسانوں کی بڑی تعداد نے ڈیرے ڈال لئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کسان مودی سرکار سے دو دو ہاتھ کرنے کے لئے تیار بیٹھیں ہیں، کسان کل احتجاج کے دوران پورا بھارت بند کردیں گے۔ کسانوں نے نئی دلی میں قائم رکاوٹیں ایک بار پھر توڑنے کا اعلان کر دیا۔کاشتکاروں نے مودی سرکار کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر فصل بیج کر دکھائیں گے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ارد گرد ٹکری ، سنگھو اور غازی پور سرحدوں پر خواتین کسانوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے۔ مشرقی پنجاب سے ٹکری بارڈ پر خواتین شیر خوار بچوں کو بھی ساتھ لے آئیں۔ کسان خواتین کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کی تحریک نے نئی نسل کو اپنے حقوق کے لئے لڑنا سکھا دیا ہے۔کسان تحریک کےدھرنے میں موجود کارکنوں نے مطالبات کی منظوری تک ڈٹے رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔