9 محرم الحرام اورداتا گنج بخش کے 983ویں غسلِ مبارک پر سیف سٹی کی فول پروف سکیورٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے 983ویں سالانہ غسلِ مبارک کی تقریب اور نو محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے فول پروف نگرانی کا نظام فعال کر دیا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر کے 43 سمارٹ سیف سٹی سنٹرز سے سکیورٹی آپریشنز کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق داتا دربار کے داخلی و خارجی راستوں، زائرین کی آمدورفت اور حساس مقامات کی ڈیجیٹل نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ پانڈو سٹریٹ، شادمان اور دیگر مرکزی جلوسوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ سیف سٹی کنٹرول روم سے کی جا رہی ہے، جلوسوں کے روٹس، فلیش پوائنٹس، ہیڈ اور ٹیل پوزیشنز پر جدید ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کو بری نظرسے دیکھنے والوں کی آنکھیں ہی نکال دیں گے:اسحاق ڈار
پولیس افسران کو LET ہینڈسیٹس پر سیف سٹی کیمروں کی لائیو فیڈ اور سکیورٹی الرٹس فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ کیو آر پینک بٹن کے ذریعے امام بارگاہ انتظامیہ کا سیف سٹی کنٹرول روم سے فوری رابطہ ممکن بنایا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نو محرم الحرام کے دوران تمام سمارٹ سیف سٹی آپریشن سنٹرز ہائی الرٹ پر کام کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے ’’محفوظ پنجاب‘‘ وژن کے تحت عزاداروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے اور سمارٹ سرویلنس و ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے محرم الحرام سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔