اہم پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا

Jun 25, 2023 | 11:01:AM
اہم پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) سانحہ 9 مئی کے بعد  پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑکر جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اب  پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے ہمسائے پی پی 146 سے ٹکٹ ہولڈر ملک وقار نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اندرون لاہور سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر ملک وقار نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ، سیاست سے کنارہ کشیکر لی ہے ، ملک وقار کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر،پاکستان کے تحفظ کی علامت ہے،پی ٹی آئی سےلاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں،سیاست بھی نہیں کرونگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:آج سے پری مون سون بارشوں کے آغازکا امکان