گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو قیمتیں مقرر کرنے کے متعلق بنائے گئے قانون پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنا دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس خالد اسحاق نے صدر کسان بورڈ ظفر حسین کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنادیا،درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا فیصلہ جاری
صدر کسان بورڈ نے گندم کی قیمت مقرر نہ ہونے پر 8 اپریل کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔