سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، ڈالر 1 روپے 22 پیسے سستا

Jul 25, 2025 | 09:57:AM
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، ڈالر 1 روپے 22 پیسے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن,احسن عباسی)پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈکی گئی جبکہ   انٹر بینک  میں امریکی ڈالر 1 روپے 22 پیسے سستا ہوگیا.

کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں597 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 290 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔
گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس میں کمی دیکھی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پولیس حملہ کیس میں عمران خان طلب، شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری

دوسری جانب انٹر بینک  میں امریکی ڈالر 1 روپے 22 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 284.22 روپے سے کم ہوکر 283 روپے تک گرگیاہے۔