خیبر: مسجد میں خودکش دھماکہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

Jul 25, 2023 | 18:49:PM
SHO killed in the mosque, suicidal attack, Blast, Khyber, Police SHO, 24News
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ضلع خیبر میں مسجد کے اندرخودکش دھماکہ ہواہے جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق تھانہ علی مسجد کے حدود میں علاقہ دو سرکہ میں مسجد اہل حدیث میں اس وقت خودکش دھماکہ ہوا جب ایک خودکش حملہ آور  پولیس کو دیکھ کر مسجد میں روپوش ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کے خلاف کاروائی کے لئے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی مسجد میں داخل ہوگئے تھے۔ اسی دوران خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکہ میں تھانہ علی مسجد کے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے۔دھماکہ کے باعث مسجد کی عمارت منہدم ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ کے وقت مسجد خالی تھی۔ واقعہ۔ے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔

آئی جی پولیس اختر حیات خان نے بتایا کہ ضلع خیبر دھماکہ خودکش تھا۔دھماکہ جمرود کی ایک چھوٹی مسجد کے قریب ہوا،  تلاشی کے دوران حملہ آور بھاگ گیا، ایڈیشنل ایس ایچ او نے پیچھا کیا ،حملہ آور نے خود کو اڑا لیا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوئے۔