آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

Jul 25, 2022 | 18:47:PM
جنرل قمر جاوید باجوہ
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت249ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال خصوصاً سرحدوں اور داخلی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سرحدی اور داخلی سکیورٹی کا جامع جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تعریف کی، آرمی چیف نے سرحدوں اور عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے ملک میں سیلاب اور شدید بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مدد کی بھی تعریف کی۔فورم نے ریسکیو/بحالی کی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی معاونت کے عزم کا ظہارکیا ۔
یہ بھی پڑھیں:اتحاد ی جماعتوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، رانا ثنا اللہ کا انکشاف