ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے  پاک فوج کا  جوان شہید

Jul 25, 2022 | 10:52:AM
ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے  پاک فوج کا  جوان شہید
کیپشن: ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا لانس نائیک شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق درابن میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک مجیب الرحمان شہید ہوئے،سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کا مؤثر انداز میں جواب دیا ۔ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 3 دہشتگرد ہلاک  ہو چکے۔