شیر افضل مروت عمران خان کی رہائی کے لیے میدان میں آگئے، بڑا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سینیئر سیاستدان و پاکستان تحریکِ انصاف کے باغی رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تنہا احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہاکہ وہ پرامن انداز میں احتجاج کریں گے اور عمران خان کے حق میں آواز بلند کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ انہیں روکے، کیونکہ وہ آئینی دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔
"پولیس کی کیا مجال کہ میرا راستہ روکے؟ میں پرامن احتجاج کروں گا اور عمران خان کے حق میں آواز بلند کروں گا۔ ظلم کے سامنے نہیں جھکوں گا، نہ ہی خاموش رہوں گا! اگر راستہ روکا گیا تو میں اپنے حق کے لیے کھڑا رہوں گا۔"
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) January 25, 2026
شیر افضل مروت #PTI #protest pic.twitter.com/xq3flx2JTR
یہ بھی پڑھیں: سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں، آئی سی سی کے دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہیں، محسن نقوی