کویت کے قو می دن پر بانی مملکت شاہ عبد العزیز کی 100 سال پرانی تصویر شیئر

Feb 25, 2021 | 23:01:PM
کویت کے قو می دن پر بانی مملکت شاہ عبد العزیز کی 100 سال پرانی تصویر شیئر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کویت کے 60ویں قومی دن پر شاہ عبد العزیز عجائب گھر نے بانی مملکت شاہ عبد العزیز کی 100 سال پرانی نادر تصویر شیئر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا نے عجائب گھر کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ تصویر انگریز سیاح ولیم شکسپیر نے کویت میں 1910 میں اپنے کیمرے سے کھینچی تھی۔اس وقت شاہ عبد العزیز کی کویت کے حکمران شیخ مبارک الصباح سے ملاقات ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق دورے میں شاہ عبد العزیز کے ہمراہ شہزادہ سعد بن عبد الرحمن، شہزادہ سعود بن عبد الرحمن اور شہزادہ ترکی اول بن عبد العزیز تھے۔