سپر لیگ ، 50 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجا زت ،ٹکٹس کی فروخت را ت 10بجے شروع

Feb 25, 2021 | 18:42:PM
سپر لیگ ، 50 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم داخلے کی اجا زت ،ٹکٹس کی فروخت را ت 10بجے شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ایس ایل سکس ،کراچی لیگ کے آئندہ میچوں میں 50 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجا زت مل گئی۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں شامل لاہور لیگ کے میچز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وسیم خان کا کہنا ہے کہ کراچی لیگ کے آئندہ میچوں کے لیے ٹکٹس کی آن لائن فروخت آج رات 10 بجے سے شروع ہوگی، رائونڈ میچز کے لیے 50 فیصد اور پلے آف میچز کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے پر این سی او سی کے مشکور ہیں، چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے شا ئقین سے درخواست کی ہے کہ وہ اسٹیڈیمز میں مقررہ تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔