‌ خصوصی عدالت، رانا ثنا کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر فیصلہ محفوظ

Feb 25, 2021 | 14:58:PM
‌ خصوصی عدالت، رانا ثنا کے بینک اکاؤنٹس کھولنے پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کچھ دیر میں فیصلہ سنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران رانا ثناءاللہ کی جانب سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ انٹی نارکوٹکس فورس نے اپنے جواب میں بتایا کہ رانا ثنااللہ کے سیلری اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 72 ہزار 500 روپے تنخواہ آ رہی ہے۔ جس پر رانا ثنا کے وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم سیلری اکاؤنٹ کو کھولنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے درخواست پر سماعت کی۔