ہیپی برتھ ڈے۔۔۔ شاہد کپور 40برس کے ہوگئے

Feb 25, 2021 | 09:21:AM
ہیپی برتھ ڈے۔۔۔ شاہد کپور 40برس کے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شاہد کپور کی آج 40ویں سالگرہ ہے وہ ایک ایسے اداکار کے طور شمار کئے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی رومانوی شبیہ کے ذریعہ ناظرین کے درمیان ایک منفرد شناخت بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار شاہد کپور  بھارت کے دارالحکومت دہلی میں25 فروری1981 کو پیدا ہوئے شاہد کپور کو اداکاری وراثت میں ملی ہے۔انکے والد پنکج کپور مشہور اداکار ہیں۔شاہد کپور نے اپنے کیرئیر کا آغاز اشتہاری فلموں سے کیا۔بطور اداکار اپنا کیرئیر 2003 میں فلم ’عشق وشق‘ سے شروع کیا یہ فلم کامیاب رہی اور اس فلم کے بعد شاہد کپور نے ’فدا، دل مانگے مور، دیوانے ہوئے پاگل، واہ لائف ہو تو ایسی، شکھر، 36 چائنا ٹاؤن، چپ چپ کے‘ جیسی چند فلموں میں کام کیا لیکن یہ سبھی فلمیں فلاپ رہیں۔2006 میں انہیں سورج بڑجاتیہ کی فلم ’وواہ‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔شاہد نے اس فلم میں اپنی سنجیدہ اداکاری سے شائقین کو مسحور کردیا یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی اور اسی کے ساتھ شاہد فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں بھی کامیاب رہے۔ 2007 میں آئی فلم ’جب وی میٹ‘ شاہد کپور کے کیریئر کی قابل ذکر فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔اس فلم میں شاہد کپور اور کرینہ کپور کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔