حد نگاہ بہتر، موٹر ویز ایم4 اور 5 کھل گئیں

Dec 25, 2025 | 14:11:PM
حد نگاہ بہتر، موٹر ویز ایم4 اور 5 کھل گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس کے مطابق حدِ نگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹروے ایم 4 کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اسی طرح بڑی گاڑیوں کے لیے بند کی گئی موٹروے ایم 5 کو بھی حدِ نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ سفر کے دوران ہمیشہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں:کراچی ایئر پورٹ پر اڑانوں کا نظام الٹ پلٹ، 7 پروازیں منسوخ