قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے: مسلح افواج

Dec 25, 2025 | 09:58:AM
قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے: مسلح افواج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افواج پاکستان کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پیغام میں کہا کہ قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے، مسلح افواج قائد اعظمؒ کے مضبوط، خودمختار اور جمہوری پاکستان کیلئے کوشاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بابائے قوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کی جانب سے بھی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، افواج پاکستان نے قائداعظمؒ کے ویژن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے قائداعظمؒ کے نظریات اور امنگوں کے مطابق بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کیا، ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے تحفظ، قومی استحکام، امن و ترقی کیلئے کاوشوں کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج ہرچیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں، مسلح افواج قومی استحکام،امن اور ترقی کیلئے پوری لگن کے ساتھ کوشاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قائد اعظم نے اصول پسندی، دیانت اور بے مثال جدوجہد سے تاریخ کا رخ موڑ دیا:محسن نقوی