کراچی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افرادقتل، ایک زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی کے سپرہائی وے فقیرا گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مقتولین اور زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
جاں بحق افراد کی شناخت ظہیر شاہ،عثمان ،سجاد اورسلطان کے نام سے کی گئی اورزخمی کی شناخت 28سالہ نور عثمان ولد بابو عمر کے نام سے کی گئی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں،اُن کا کہنا ہےکہ 2 افراد کے قتل کے پس پردہ محرکات اور عوامل کا پتہ لگایا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائےاور قاتلوں کے فرار کے ممکنہ راستوں پر پکٹنگ اور چیکنگ کو مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ