اساتذہ کی’’ریشنلائزیشن‘‘۔۔ نئی پوسٹنگ جوائن نہ کرنیوالے اساتذہ سےوجوہات طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جنید ریاض)محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں اساتذہ کی “ریشنلائزیشن” کا دوسرا مرحلہ آئندہ ہفتے شروع ہوگا،زیادہ سٹاف سے کم سٹاف والے سکولوں کو اساتذہ منتقل کئے جائیں گے۔
تفصیلا ت کےمطابق پنجاب میں پہلے مرحلے میں ہونیوالی ریشنلائز میں اساتذہ نے نئی پوسٹنگ جوائن نہیں کی، جس پر ان اساتذہ سےوجوہات طلب کرلی گئیں ہیں۔تمام سی ای اوز اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرسے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے،اور سیس پر طلباء کی اینرولمنٹ کا اندراج اور ویریفیکیشن دو دن میں مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر مانیٹرنگ کا کہنا ہے کہ احکامات پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، انہوں نے مزید کہا ہےکہ تبادلے کے باوجود جوائنگ نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کیجائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کا دورہ، 3 شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت