پنجاب کے کالجز کی میرٹ لسٹیں ویب سائٹس پر اپلوڈ ہوگئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس)سرکاری کالجز کے داخلوں کو شفاف بنانے کیلئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے کالجز کی میرٹ لسٹیں اپنی ویب سائٹس پر اپ لوڈ کر دیں۔
میرٹ لسٹیں آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم پورٹل پر اپ لو ڈ کی گئی ہیں۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن کے مطابق لسٹیں ویب سائٹس پر اپ لوڈ کرنے کا مقصد داخلوں کو شفاف بنانا ہے،پورٹل پر لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام کالجز کی میرٹ لسٹیں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امتحانات میں خراب نتائج :سرکاری اساتذہ پربڑی پابندی لگانے پر غور
ایچ ای ڈی کے مطابق پورٹل پر ہر کالج میں لگنے والی نئی میرٹ لسٹ دیکھی جا سکتی ہے،امیدوار میرٹ لسٹ کیساتھ اپنا میرٹ بھی لسٹ میں دیکھ سکتا ہے۔