راجر فیڈرر 7ارب پتی پلیئرز کی صف میں شامل

Aug 25, 2025 | 10:54:AM
راجر فیڈرر 7ارب پتی پلیئرز کی صف میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر دنیا کے 7 ارب پتی پلیئرز کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

امریکی جریدے فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فیڈرر کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.1 ارب ڈالر ہے۔

فیڈرر نے 2022 میں ریٹائرمنٹ لی تھی مگر کھیل کے دوران اور اس کے بعد کاروباری معاہدوں سے وہ مسلسل بڑی کمائی کرتے رہے۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں تقریباً ایک ارب ڈالر کورٹ سے باہر معاہدوں اور اسپانسرشپس سے کمائے۔

 فیڈرر مسلسل 16 سال تک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ٹینس پلیئر رہے۔

 2020 میں انہوں نے 106.3 ملین ڈالر کمائے جو دنیا بھر کے تمام ایتھلیٹس میں سب سے زیادہ تھی۔

رواں برس کے سب سے زیادہ کمانے والے فعال ٹینس پلیئر سپین کے کارلوس ایلکاراز رہے۔

 انہوں نے 12 ماہ میں 48.3 ملین ڈالر اپنے کھاتے میں جمع کرائے۔

خواتین میں امریکی اسٹار کوکو گوف تیسرے نمبر پر رہیں۔

جنہوں نے گزشتہ سال 37.2 ملین ڈالر کمائے اور دنیا کی سب سے زیادہ آمدن پانے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔