شادی کیلئے لڑکی کیوں نہیں ڈھونڈی،ظالم بیٹے نے ماں سے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت کانپ جائے

Aug 25, 2023 | 15:20:PM
بھارت میں بیٹے نے اپنی ماں کو شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنے میں ناکامی پر اینٹوں سے تشدد کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں بیٹے نے اپنی ماں کو شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنے میں ناکامی پر اینٹوں سے تشدد کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست تلنگانہ  کے بندہ میلرام گاؤں میں  پیش آیا جہاں بیٹے نے  45 سالہ  والدہ  پر  شادی کیلئےلڑکی ڈھونڈ دینے میں ناکامی پر اینٹوں سے بہیمانہ تشدد کیا اور پھر گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کی بیٹی کی جانب سے پولیس کو شکایت درج کی گئی  ہے جس  کے بعد پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے بیٹے سمیت ایک رشتہ دار کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  نگران وزیراعظم سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، شفاف انتخابات کیلئے امریکی حمایت کا اعادہ

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اینٹ کے ذریعے مارا پیٹا گیا اور پھر پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے خاتون کا گلا کاٹ کر اس کی ٹانگیں بھی کاٹ دی گئیں۔ 

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔