نگران وزیراعظم سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، شفاف انتخابات کیلئے امریکی حمایت کا اعادہ

Aug 25, 2023 | 15:11:PM
نگران وزیراعظم سے ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، شفاف انتخابات کیلئے امریکی حمایت کا اعادہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،تعلقات میں وسعت کیلئے عزم کا اظہار کیا گیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کر کے دلی مسرت ہوئی، پاکستان اور امریکہ تعلقات میں وسعت کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا،امریکہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے، پاکستان اور امریکہ بہتر مستقبل کی تعمیر کیلئے سرسبز اتحاد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

امریکی سفیر نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کا تحفظ چاہتے ہیں، پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اشتراک متواتر اشتراک چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نہیں چاہتے کہ جرمانہ ہو،جرم ہی ثابت نہیں ہوا:چیف جسٹس،سپریم کورٹ نے بڑے کیس کی درخواست  نمٹا دی

 ترجمان امریکی سفارت خانہ کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستان گرین الائنس کیلئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جبکہ اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی بات کی ،ترجمان کے مطابق امریکی سفیر نے پاکستان کی معاشی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ شراکت داری کی بھی حوصلہ افزائی کی۔