سیلاب متاثرین دربدر، ہزاروں خاندان سڑکوں پر پڑے ہیں: سراج الحق

Aug 25, 2022 | 13:19:PM
سیلاب متاثرین دربدر، ہزاروں خاندان سڑکوں پر پڑے ہیں: سراج الحق
کیپشن: sirajul haq
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز  ) امیر جماعت اسلامی  سراج الحق نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ووٹرز ڈوب گئے لیکن منتخب نمائندے بچ گئے ہیں،سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندان سڑکوں پر پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کا دورہ کیا جہاں ہر طرف تباہی دیکھی ،سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کیلئے سر چھپانے کی جگہ نہیں ۔ سیلاب اچانک نہیں آیا بلکہ محکمہ موسمیات نے پہلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

سراج الحق نے مزید  کہا کہ ہم ہر سال 15 ملین مالیت کا پانی ضائع کر رہے ہیں،  مشکل صورتحال میں وزرا اور حکمران اپنے علاقوں سے کیوں غائب ہیں؟،سب کو مل جل کر سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دوستی سے انکار، ظالم شخص نے لڑکی کو آگ لگا دی