ایشیاء کپ میں ہانگ کا نگ کرکٹ ٹیم کی انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) دو دن بعد ایشیا کپ کا انعقاد کیا جائے گا اور ٹیموں نے دبئی پہنچنا شروع کردیا ، آ ج ہانگ کانگ نے متحدہ عرب امارات کو شکست دیکر ایشیاکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج سے ٹھیک دو دن بعد ایشیا کپ کے نام سے دبئی میں شروع ہو گا ، تمام ٹیمز دبئی پہنچ بھی گئی ہیں اور اپنی ٹرینگ شروع کر دی ہے ۔ ایشیا کپ میں کوالیفائی ہونے والی ہانگ کانگ آخری ٹیم بن گئی ، ہانگ کانگ نے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو شکست دے کر اپنی جگہ بنائی ہے ۔
عمان میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے محض 19.3 اوورز میں 147 رنز بناسکی، جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
کوالئیفائنگ راؤنڈ میں جیت کے ساتھ ہی ہانگ کانگ نے براہ راست ایشیاکپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا ہے ، میربان متحدہ عرب امارات کی ٹیم 4 چوتھے نمبر پر رہی جبکہ ہانگ کانگ نے تینوں میچز جیتے، اسی طرح کویت نے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی اور چار پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر رہاہانگ کانگ ایشیا کپ کے گروپ اے میں 31 اگست کو بھارت جبکہ 2 ستمبر کو پاکستان کے مدمقابل آئے گی۔
Let’s go Hong Kong!???? Let’s #GetReadyForEpic ????#HKvUAE #ACC #AsiaCup2022 #AsiaCupQualifiers #Qualifiers pic.twitter.com/DyaYoAJpB5
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) August 24, 2022