بھارت میں فلاپ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا عالمی سطح پر بڑا اعزاز

Aug 25, 2022 | 12:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بھارت میں فلاپ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘عالمی سطح پر کامیاب ترین قرار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )’لال سنگھ چڈھا‘ عالمی سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔بھارتی سپر اسٹار عامر خان کی فلاپ قرار دی جانے والی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ بین الاقوامی سطح پر کامیاب قرار دے دی گئی۔بھارت میں طرح طرح کی پابندیوں، احتجاج اور بائیکاٹ کے باوجود عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا’ کو عالمی سطح پر بے حد پذیرائی مل رہی ہے جس کے بعد بالی ووڈ کی اس فلم کو 2022ء کی کامیاب ترین فلم قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ نے اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ نے دنیا بھر سے 1 ہفتے میں 75 لاکھ ڈالرز کمائے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ نے 74 لاکھ 70 ہزار ڈالرز کمائے تھے۔

واضح رہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم کو بھارت میں بے حد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اس فلم پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس میں بھارتی فوج اور ہندوؤں کا مذاق اُڑایا گیا ہے۔اس فلم کے خلاف بھارت کی کئی ریاستوں میں باقاعدہ مقدمات بھی درج کروائے گئے تھے اور فلم کے بائیکاٹ کی مہم چلانے کے بعد اس کے کئی شوز بھی منسوخ کردیے گئے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کو عامر خان کی گزشتہ 20 برس کے دوران ناکام ترین فلم قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ہدایت اڈوت چندن نے دی ہے اور اس میں اداکار عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور مرکزی کردار میں نظر آ رہی ہیں۔