لالی وڈ فلم ’دغا باز دل‘ پنجاب فلم سنسر بورڈ سے پاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) لالی وڈ فلم ’دغا باز دل‘ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کردیا۔
لالی وڈ فلم ’دغا باز دل‘ عید الفطر کے روز سے سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی، فلم کی کاسٹ میں اداکار علی رحمان، مہوش حیات، بابر علی، سلیم شیخ، مومن ثاقب اور دیگر فنکار شامل ہیں، فلم کو تمام بورڈ ممبران نے دیکھا اور فلم کی نمائش کی اجازت دے دی، اس سال عید الفطر پر پاکستانی ایک ہی فلم سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔