نوجوان مجاہدوں کا یہ عہد ہے کہ وہ خندق بہ خندق لڑیں گے , باقر قالیباف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ نوجوان مجاہدوں کا یہ عہد ہے کہ وہ خندق بہ خندق لڑیں گے. دشمنوں کا غصہ ایران کے خلاف ناکام منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر کے رہبر اعلیٰ کو ختم کرنے اور ایران کو تہس نہس کرنے کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کا غصہ ایران کے خلاف ناکام منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر ن باقر قالیباف نے جنرل قاسم سلیمانی کی وصیت کو بھی شیئر کیا، جس میں لکھا تھا کہ ’خامنہ ای ہمیں زندگی سے زیادہ عزیز ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ نوجوان مجاہدوں کا یہ عہد ہے کہ وہ خندق بہ خندق لڑیں گے تاکہ رہبر اعلیٰ کا پیغام آگے بڑھتا رہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر سٹیو وٹکوف اب اسلام آباد نہیں آ رہے، عراقچی کی واپسی کے بعد ٹرمپ کا بیان
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ناکہ بندی ختم نہ کی تو جواب دیں گے، ایرانی فوج کا بیان
یہ بھی پڑھیں: عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں