بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

Apr 25, 2026 | 20:51:PM
 بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز موسم کی صورتحال  یہ ہو گی کہ   اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ۔ دن کا درجہ حرارت معمول سے03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع  رے گی۔ 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہو گا۔ میدانی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے02 سے 04ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع  ہے۔

پنجاب صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔مری، گلیات اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ میدانی اضلاع (بلخصوص وسطی / جنوبی علاقوں) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے03 سے 05 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع  ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع  ہے۔ تاہم شمال مشرقی/ جنوبی اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع  ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان  میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :شہید بینظیر آباد46،سبی،مٹھی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔