قلندرز کا زلمی سے ڈو آر ڈائی میچ، جیت نے ٹاپ فور میں پہنچا دیا

لاہور قلندرز کی 6 وکٹوں سے جیت، پشاور زلمی کی سیزن الیون میں پہلی شکست، کراچی ٹاپ فور سے باہر ہو گئے، حیدر آباد کا امکان باقی

Apr 25, 2026 | 20:34:PM
قلندرز کا زلمی سے ڈو آر ڈائی میچ، جیت نے ٹاپ فور میں پہنچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج شام ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 38 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے  پشاور زلمی کو پہلی مرتبہ شکست کا ذائقہ چکھا دیا اور اپنی ٹاپ فور میں جگہ بنانے میں بظاہر کامیابی حاصل کر لی۔ زلمی نے پہلے کھیل کر  199 رنز بنائے، قلندرز نے آخری اوور کی تیسری بال پر 200 رنز کر کے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ لاہور قلندرز بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کراچی کنگزکو ٹاپ فور سے نکال کر  چوتھی ٹیم خود بن گئے ہیں۔

قلندرز پلے آف کی چوتھی ٹیم

آج کے میچ کے نتیجہ نے کراچی کنگز کو ٹاپ فور سے نکال دیا اور ان کے پلے آف کھیلنے کی امید ختم کروا دی۔ حیدر آباد کا ابھی ایک میچ راولپنڈیز سے باقی ہے۔ اس میچ میں بہت بڑے مارجن کے ساتھ جیت کر ہی وہ ٹاپ فور میں لاہور قلندرز کی جگہ آ سکتے ہیں۔  پلے آف میچ کھیلنے کے لئے پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائٹڈ پہلے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ 

لاہور قلندرز کی بیٹنگ

آج شام قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے آخری گروپ میچ میں پشاور زلمی اپنی 10 ویں  میچ میں جیت کے لئے  جدوجہد کر رہے  تھے اور لاہور قلندرز ٹاپ فور میں جانے کے لئے آخری کوشش کر رہے تھے۔

قلندرز نے  200 رنز  کیلئے کوشش شروع کی تو  فخر زمان اور نعیم تیز آغاز نہ کر سکے۔ 

اوپنر نعیم تیسرے اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت مجموعہ  20 تھا اور نعیم کا سکور 10 رنز تھا۔

ون ڈاؤن عبداللہ شفیق نے ساتویں اوور تک فخر کا ساتھ دیا اور  25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

چیرتھ اسلانکا 13 ویں اوور تک وکٹ پر فخر کے ساتھ رہے، اسلانکا نے  26 گیندوں سے  33 رنز بنائے،  1 چھکا مارا اور  3 چوکے مارے۔

سکندر رضا  کی  11 گیندوں سے  29 رنز کی  فیصلہ کن سپری لاہور قلندرز  کو ٹاپ فور میں لانے کا بنیادی فیکٹر بنی۔ سکندر رضا ہِٹ وکٹ آؤٹ ہوئے۔  انہوں نے 3 چھکے مارے اور 2 چوکے مارے۔ 

سکندر رضا آؤٹ ہوئے تو فخر کے ساتھ جیت تک جانے کے لئے  ڈینئیل سیمز وکت پر آئے۔

سیمز نے  35  رنز صرف  15 گیندوں سے بنائے۔ انہوں نے 5 چوکے مارے اور 1 چھکا مارا۔

فخر کی بیٹ کیری اننگ

اوپنر فخر زمان  نے رنز تو صرف  58 بنائے لیکن وہ ایک اینڈ پر ستون بن کر کھڑے رہے۔ 

فخر نے 2 چھکے مارے، 4 چوکے مارے۔ انہوں نے  عبداللہ شفیق، اسلانکا، سکندر رضا اور سیمز کو ہارڈ ہٹنگ کے لئے زیادہ مواقع دیئے اور خود، محتاط بیٹنگ کرتے رہے۔ فخر زمان نے بیٹ کیری کیا۔ پلئیر آف دی میچ بھی فخر ہی قرار پائے۔

 

پشاور زلمی کی باؤلنگ

میچ کا ٹاس شاہین نے جیتا

اس میچ  کا ٹاس  لاہور قلندرز نے جیتا تھا اور زلمی کو بیٹنگ آفر کی تھی۔

کینسر سے آگاہی کے لئے زلمی کی خصوصی کِٹ

آج ایچ بی ایل پی ایس ایل کینسر سے آگاہی کی کیمپین کر رہی ہے۔ پی ایس ایل کی ٹاپ ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑی آج کے میچ میں اپنی روایتی کٹ کی جگہ گولڈن رنگ کی خصوصی کِٹ پہن کر کھیل رہے ہیں۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ

پشاور زلمی کے اوپنر جیمز ونس کے ساتھ کیپٹن  بابر اعظم آئے۔ جیمز ونس نے دو اوورز مین دو چوکے مار کر  10 رنز بنائے لیکن تیسرے اوور میں  شاہین نے انہیں کلین بولڈ کر دیا۔

ون ڈاؤن  کوسال مینڈس آئے۔

مینڈس اس پی ایس ایل سیزن میں ٹاپ سکورنگ بیٹ ہیں۔ لیکن آج کے میچ میں وہ صرف ایک چوکا مار سکے اور 7  گیندوں سے  7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

مینڈس کے آؤٹ ہونے کے بعد مائیکل بریس ویل نے  بابر اعظم کے ساتھ مل کر اچھی پارٹنر شپ بنائی اور  30  گیندوں سے 51 رنز بنا کر اپنی ففٹی مکمل کی۔ وہ ہنوز وکٹ پر تھے۔

زلمی نے 14 اوورز میں 117 رنز بنائے اور ان کی دو وکٹیں گریں۔

16 ویں اوور میں بابر اعظم کلین بولڈ ہو گئے۔ 16 اوور ختم ہوئے تو زلمی کا مجموعہ 139 ہوا  تھا اور وکٹ پر بریس ویل کے ساتھ  افتخار احمد تھے۔

 بریس ویل کی کمال اننگ

بریس ویل نے آج ایک شاندار ٹی ٹوینٹی اننگ کھیلی اور 6 چھکوں، 8 چوکوں کے ساتھ 45 گیندوں سے  83 رنز کئے۔ بریس ویل کی بیٹنگ کے سبب پشاور زلمی مقابلہ کرنے کے قابل مجموعہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

افتخار نے  27 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

عبدالصمد نے 4 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ واپس آئے۔

ٹاپ سکورنگ بیٹ

بابر اعظم کے لئے کوسال مینڈس کے جلد آؤٹ ہو جانے کے بعد موقع تھا کہ وہ زیادہ سکور کر کے پی ایس ایل ٹاپ بیٹ بننے کی دوڑ میں مینڈس کو پیچھے چھوڑ دیں۔  لیکن بابر اعظم حارث رؤف کی بال پر ویں اوور میں  59 رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔

بابر نے آج  45 گیندوں سے  5 چوکے مارے اور  1 چھکا مارا۔ ان کے آج مینڈس سے  53 رنز زیادہ بنے لیکن اب بھی مینڈس سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیٹر ہیں اور بابر ان سے کچھ پیچھے ہیں۔ کوسال مینڈس کے آج کے 7 رنز شامل کر کے 500 رنز پورے ہو گئے۔ بابر اعظم کے 59 رنز شامل کر کے ان کے 485 رنز ہو گئے۔

لاہور قلندرز کی باؤلنگ

پوائنٹس ٹیبل پر قلندرز کی پیش قدمی

آج کے میچ کے نتیجہ نے لاہور قلندرز کو پانچوین پوزیشن سے چوتھی پوزیشن پر پہنچا دیا۔  کراچی کنگز کو ٹاپ فور سے نکال دیا اور ان کے پلے آف کھیلنے کی امید ختم کروا دی۔ حیدر آباد کا ابھی ایک میچ راولپنڈیز سے باقی ہے۔ اس میچ میں بہت بڑے مارجن کے ساتھ جیت کر وہ ٹاپ فور میںلاہور قلندرز کی جگہ آ سکتے ہیں۔ 

حیدرآباد کنگز مین کا مِشن امپاسیبل!

اپنے آخری راؤنڈ میچ میں لاہور قلندرز سے بہتر نیٹ رن ریت حاصل کرنے کے لئے حیدر آباد کو بہت ہی بڑے مارجن سے جیت درکار ہے۔

حیدر آبادکنگز میں کو لاہور قلندرز  سے رن ریٹ بہتر کرنے کے لیےراولپنڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی صورت میں  84 رنز  سے ہرانا ہوگا۔ اگر پنڈیز نے پہلے بیٹنگ کی تو حیدر آباد کی ٹیم کو  ٹارگٹ ساڑھے 9  اوورز میں پورا کرنا ہوگا۔

حید