امریکی عوام کی اکثریت نے ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کر دی

Apr 25, 2026 | 18:29:PM
امریکی عوام کی اکثریت نے ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کر دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )امریکی جریدے نیوز ویک کے تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 55 فیصد امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے حامی ہیں، جبکہ 37 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔

سروے کے مطابق کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہ رکھنے والے 50 فیصد افراد بھی مواخذے کے حق میں نظر آئے تاہم ریپبلکن پارٹی میں صرف 21 فیصد نے مواخذے کی حمایت کی، جبکہ 72 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں میں 88 فیصد افراد صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں سامنے آئے،نیوز ویک کے مطابق عوامی حمایت کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں، کیونکہ ایوانِ نمائندگان پر ریپبلکن پارٹی کا کنٹرول ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: حافظ نعیم الرحمٰن