گھر میں گھس کر خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

Apr 25, 2026 | 15:37:PM
گھر میں گھس کر خاتون کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کاہنہ کے علاقے میں خاتون کے ساتھ اسلحہ کے زور پر زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 پولیس ترجمان کے مطابق ملزم رات کے وقت گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور اسلحہ کے زور پر خاتون کو نشانہ بنایا،واقعے کے دوران شور سن کر اہل خانہ نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

 پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد کو کیرکا گاؤں سے گرفتار کر لیا۔

 ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

پولیس کا کہنا ہے  کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔