طے ہوچکا عوام کی مرضی کے بنا کوئی نئی کینال نہیں بنے گی،بلاول بھٹو زرداری 

Apr 25, 2025 | 22:15:PM
طے ہوچکا عوام کی مرضی کے بنا کوئی نئی کینال نہیں بنے گی،بلاول بھٹو زرداری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان معاہدہ ہوا ہے،طے ہوچکا ہے عوام کی مرضی کے بنا کوئی نئی کینال نہیں بنے گی،سی سی آئی میں باہمی رضامندی کے بغیر سندھو دریا سے نہرنہیں بنے گی۔

سکھر میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانی کی کمی کے مسائل حل کرنے کیلئے مل کر کوشش کریں گے، جن منصوبوں پر اتفاق رائے نہیں ہے وہ منصوبے ختم کئے جائیں گے، ان کاکہناتھا کہ اعتراضات سننے پر وزیراعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں، سی سی آئی میں پانی کے مسئلے پر اعتراضات سنے جائیں گے، ہم نے سندھو کو بچانے کا وعدہ کیا تھا، ہم نے سندھ کو بچا لیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ بھارت کی طرف سے سندھو پر حملہ کیا گیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد واقعے کی مذمت کرتے ہیں،بھارت نے اپنی کمزوری چھپانے اور اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت کو پیغام ہے،سندھو ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، سندھو دریا سے پانی بہے گا یا ان کا خون بہے گا، ہم سندھو دریا کے وارث ہیں، اس کا تحفظ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سرحدوں پر پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دے گی،بلاول بھٹو نے ’سندھو پر ڈاکا نا منظور‘کے نعرے لگائے،سندھو دریا بچانے کیلیے وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،چار صوبے ، چار بھائی مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔