جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کے لڑاکاطیارے ترکیہ پہنچ گئے

Apr 25, 2023 | 17:40:PM
جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کے لڑاکاطیارے ترکیہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) فضائی جنگی مشق2023 میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کا ایف-16 لڑاکا طیاروں، فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل پاک  فضائیہ کا دستہ فضائی مشق اناطولین  ایگل پہنچ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ترک فضائیہ کی میزبانی میں منعقد کی جانے والی فضائی مشق اناتولین ایگل کا شمار دنیا کی بڑی اور پیچیدہ فضائی مشقوں میں ہوتا ہے، مشق کا مقصد ایک حقیقت پسندانہ ماحول میں عسکری صلاحیتوں کو جانچنے کے ساتھ ساتھ مشق میں شریک ممالک کو مشترکہ سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ  کے مطابق یہ مشق شرکاء کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔