منگل کے روز موسم کیسا رہے گا ؟ کیا بارش ہوگی ؟

Apr 25, 2022 | 21:00:PM
 گرم ، خشک ،موسم ، منظر
کیپشن:  گرم اور خشک موسم کا منظر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔تاہم بعض مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،  پنجاب کے بیشتر اضلاع اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کےمطابق ایبٹ آباد،ہری پور اور مانسہرہ ، میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔صوبہ سندھ  اور صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہےگا۔ محکمہ موسمیات  کی پیش گوئی کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سب اسلام آباد کی تیاری کرلیں،عمران خان کا ایک بار پھر دھرنے کا اعلان