کراچی سے لاپتہ ہونیوالی نمرہ کا بھی پتہ چل گیا

Apr 25, 2022 | 15:47:PM
نمزہ پتہ چل گیا
کیپشن: نمرہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دعا زہرہ کے بعد کراچی سے لاپتہ ہونیوالی دوسری لڑکی نمرہ کا بھی پتا چل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کےمطابق کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہونیوالی نمرہ نے ڈیرہ غازی خان میں نکاح کرلیا ۔نمرہ20اپریل کو کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہوئی تھی ۔پولیس کے مطابق نمرہ نے بھی نکاح کرلیا ہے ۔پولیس کے مطابق نمرہ نے دستاویزات میں اپنی عمر اٹھارہ  سال بتائی ہے ۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ نمرہ نے شاہ رخ نامی لڑکے سے نکاح کرلیا ہے ۔شاہ رخ دو ماہ پہلے کراچی میں نمرہ کو ملا تھا ۔نمرہ کا پتہ اس کے موبائل فون کے ذریعے لگایا گیا ۔پولیس نے موبائل فون کے ذریعے نمرہ کو ٹریس کیا ۔