یوکرین روس سے جنگ جیت سکتا ہے ۔۔امریکا نے حل بتا دیا 

Apr 25, 2022 | 15:05:PM
روس جنگ ، جیت
کیپشن: روس اور یوکرین میں جنگ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے یوکرین کو روس سے جنگ جتنے کافارمولا بتا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی سربراہ نے یوکرین کا دورہ کیا اور یوکرین کے دورے کے موقع پر انٹونی بلنکن اور لائیڈ آسٹن نے کیف میں صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے یوکرین کو 322 ملین ڈالر کی فوجی امداد دینے کا وعدہ کیا۔یوکرین کے دورے کے بعد امریکی دفاعی سربراہ نے کہا کہ یوکرین بہتر ساز سامان کیساتھ جنگ جیت سکتا ہے ، یوکرین کی فوج کی مدد کے لیے ہم جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ امریکی سفارت کار آنے والے ہفتے میں مغربی شہر لویف واپس جانا شروع کر دیں گے۔نائب وزیر اعظم ایرینا ویریشچک نے کہا کہ یوکرین ماریوپول میں محفوظ انسانی راہداری قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ایمانوئل میکرون دوسری بار فرانس کے صدر منتخب