ایمانوئل میکرون دوسری بار فرانس کے صدر منتخب

Apr 25, 2022 | 01:02:AM
فرانس کے انتخابات، ایمانوئل، دوسری بار، صدر منتخب،
کیپشن: ایمانوئل میکرون، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)فرانس کے انتخابات میں ایمانوئل نے حریف امیدوار مارین لی پین کو شکست دیدی،برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سمیت یورپی رہنماﺅں نے میکرون کو مبارکبادکے پیغامات بھجوائے۔
تفصیلات کے مطابق ایمانوئل میکرون دوسری بار فرانس کے صدر منتخب ہو گئے،میکرون کے حامیوں نے فرانسیسی اور یورپی یونین کے جھنڈے لہرادیئے،ایمانوئل میکرون نے انتہائی دائیں بازو کی امیدوار مارین لی پین کو شکست دی۔
ایمانوئل میکرون نے 58.5 فیصد جبکہ ان کے مدمقابل مارین لی پین نے 41.5 فیصد ووٹ حاصل کئے ،ایمانوئل میکرون 20 سال میں دوسری بار منتخب ہونے والے پہلے فرانسیسی صدر بن گئے ،53 سالہ مارلین لی پین تیسری بار صدارتی انتخاب میں حصہ لے رہی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کا پٹرول اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلیا