ووٹ پر خوب پہرہ دیا۔۔۔شہبازشریف کاڈسکہ کے عوام کو خراج تحسین 

Apr 25, 2021 | 19:29:PM
ووٹ پر خوب پہرہ دیا۔۔۔شہبازشریف کاڈسکہ کے عوام کو خراج تحسین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے ڈسکہ سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار کو ٹیلی فون کر کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔
 شہباز شریف نے کہا کہ حلقے کے عوام نے ظاہرے شاہ مرحوم کی بیٹی کواپنی بیٹی کے طور پر عزت دی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے بڑی جرات، بہادری اور ثابت قدمی سے ووٹ چوری اورحکمران جماعت کی لاقانونیت کا مقابلہ کیا۔
میں حلقے کے عوام کو بھی زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ووٹ دینے کے ساتھ اس کا پہرہ بھی دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ڈسکہ الیکشن میں بہترین ٹیم ورک، کوشش اور دلیری پرتمام کارکنان اور عہدیداروں کو میری طرف سے خصوصی شاباش دیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وباسے نجات ملتے ہی خود حلقے کے عوام اور آپ کو مبارک دینے آنا چاہتا ہوں۔
 یہ بھی پڑھیں۔بدترین مہنگائی۔جب حکمران چور ہوتا ہے تو ملک میں مافیا بے لگام ہوتا ہے: بلاول