بنگلہ دیشی کپتان کابھارتی کپتان کو نظر انداز کرتے ہوئے ہاتھ ملانے سے انکار،ویڈیو وائرل

Sep 24, 2025 | 23:03:PM
بنگلہ دیشی کپتان کابھارتی کپتان کو نظر انداز کرتے ہوئے ہاتھ ملانے سے انکار،ویڈیو وائرل
کیپشن: بنگلہ دیشی کپتان کابھارتی کپتان کو نظر انداز کرتے ہوئے ہاتھ ملانے سے انکار،ویڈیو وائرل
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کے ساتھ جنگ اور آپریشن بنیان المرصوص میں بدترین شکست کھانے کے بعد بھارت کے اوسان تو ویسے ہی خطا ہوگئے تھےتاہم کرکٹ میں سیاست  گھسیٹ کر لانے کی تاریخ رکھنے والے بھارت کو اس میدان میں بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 

ایشیا کپ 2025 شروع ہونے سے قبل بھارت میڈیا نے خبریں چلائی کہ پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم میچ کھیلنے سے بائیکاٹ کرے گی لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا بلکہ ٹیم  میچ کھیلنے آئی  لیکن ٹاس اور پھر میچ کے اختتام پر ’’ ہینڈ شیک‘‘ کے روایت سے ہی انکار کیا ۔ 

پاکستان ٹیم اور منیجمنٹ سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم میں گھس کر چھپ گئے اور یہ پاکستان کے خلاف دوسرے میچ میں بھی چلا جس پر کرکٹ سے وابستہ شائقین ، ماہرین اور کھلاڑیوں نے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ 

وہی عمل آج تھپڑ بن کے بھارت کے منہ پر اس وقت لگا جب بنگلہ دیشی کپتان جاکر علی نے ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان کو یکطرفہ طور پر نظر انداز کرتے ہوئے ہاتھ نہیں ملایا اور اس عمل کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ 

صارفین نے اس حوالے سے مختلف تبصرے کئے اور اس عمل کے ذمہ دار بھارت کو قراردیتے ہوئے آج پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: کونسی ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ سکتی ہیں اور کیسے؟