ایشیا کپ ، سپر فورمرحلہ:بھارت نے بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دیدی

Sep 24, 2025 | 19:07:PM
ایشیا کپ ، سپر فورمرحلہ:بھارت نے بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دیدی
سورس: Cricinfo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دیدی، بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 169 رنز ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 19.3 اوورز میں 127 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

اوپننگ بلے باز سیف نے 51گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، پرویز حسین نے 19 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارتی ٹیم نے  بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا، ابھیشک شرما 37 گیندوں پر 75رنز بنا کر  نمایاں رہے،  ان کی  اننگز میں5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ 

اوپننگ بلے باز شبھمن گل نے 19 گیندوں پر 29 رنز بنائے جس میں 1 چھکا اور 2 چوکے شامل تھے، ہاردک پانڈیا نے 29 گیندوں پر 38 سکور کیے، ڈوبے 3 گیندوں پر 2 رنز بنا سکے ہیں۔

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔