پہلےدن سےعمران خان کو کہا جارہا ہے ملک چھوڑ کر چلے جائیں؛علیمہ خان

Sep 24, 2025 | 18:54:PM
پہلےدن سےعمران خان کو کہا جارہا ہے ملک چھوڑ کر چلے جائیں؛علیمہ خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پہلے دن سے بانی کو و کہا جارہا ہے ملک چھوڑ کر چلے جائیں،بانی نے کہا وہ سارے کیسز کا سامنا کرینگے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جیل ٹرائل کے اندر ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے،بانی نے کہا ہے یہ سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بار بار ہمارے کیسز ملتوی کئے جاتے ہیں،کل مشکل سے القادر کیس کی تاریخ ہے،القادر کیس میں بشری بی بی کی فوری ضمانت ہونی چاہیئے،سکرپٹ یہ ہے توشہ خانہ میں سزا ہوگی پھر القادر میں ضمانت دینگے،تیرامیں نوجوانوں کی شہادتوں پر بانی بہت دکھی تھے۔
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا اسی لئے وہ کہہ رہے ہیں آپریشن نہیں ہونا چاہیئے،آپریشن کیلئے کے پی حکومت کو ٹریپ کیا گیا ہے،ملٹری آپریشنز سے دہشت گردی کم نہیں مزید بڑھے گی،قبائلی علاقوں میں نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔
بانی نے کہا کہ افغانستان کو دھمکیاں دیکر افغانوں کو یہاں سے نکالا گیا،ہماری حکومت نےافغانستان سے بات کی اور امن قائم کیا،بانی نے کہا افغانستان جاکر ان سے بات چیت کرنی چاہیئے تھی،بانی نے کہا امن کیلئے پاکستانی حکومت کو افغان حکومت اور دونوں ملکوں کی عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا۔

یہ بھی پڑٖھیں: ٹک ٹاکرز سے ٹیکس ریکوری کرنی ہے تو پنجاب سے شروع کریں: فیصل واؤڈا