دریائے سندھ، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ہوگیا جس کے باعث درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے مگر پانی کم ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار کیوسک پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:دو ماہ میں بینکوں سے کتنی رقم نکالی گئی ؟ ہوش اڑا دینے والی خبر جانیے
اسی طرح دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی ہوگئی، پانی 56 ہزار کیوسک ہونے کے باعث نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دوسری جانب ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔