دیامر کے بالائی پہاڑوں اور سیاحتی مقامات پر موسم سرما کی دستک، پہلی برفباری

Sep 24, 2023 | 23:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سمیع اللہ ) دیامر کے بالائی پہاڑوں اور سیاحتی مقامات پر موسم سرما کی دستک، پہلی برفباری سے علاقے کے حسن میں مزید اضافہ ہو گیا۔

دیامر کے بالائی پہاڑوں اور سیاحتی مقامات پر موسم سرما نے دستک دے دی، پہلی برفباری سے ہر طرف سفید بکھر گئی۔ علی الصبح بابوسر ٹاپ، گیٹی داس، فئیری میڈو سمیت نانگاہ پربت میں برف باری ہوئی۔ برفباری سے سیاحتی مقامات اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھے لی۔جھیلوں اور جھرنوں کی وادیوں میں ہر سو سفیدی سے علاقے کا حسن میں مزید نکھار پیدا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کردیا

دیامر کا سیاحتی مقام وادی بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس میں برفباری سے سیاح خوف لطف اندوز ہوئے، برفباری سے بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس کے حسن میں مزید نکھار آ گیا۔ برفباری کے باعث موسم خوش گوار ہو گیا۔