کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر۔۔ویسٹ انڈیز کااہم  پیغام آ  گیا

Sep 24, 2021 | 13:56:PM
کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر۔۔ویسٹ انڈیز کااہم  پیغام آ  گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز  کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان سے متعلق اپنا پلان بتا دیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کے سی ای او جونی گریو نے زبردست بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سمیت کسی بھی ٹور کی کمٹمنٹ پوری کرنے کا منصوبہ ہے ، ہماری مین این ڈویمن ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ،ہمارا ارادہ یہی ہے کہ ہم ٹورز کی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

ویسٹ انڈیز پلیئرز ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں سے بات کریں گے ، ہماری مین اور ویمن ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہے ، اس وقت ہمارا فوکس ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے جس دوران گزشتہ ہفتے کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال اور معاملات پر گہری مشاورت ہوئی ، میں نے کہا کہ ہفتے کے اختتام پر اس حوالے سے مزید بات ہو گی ۔

  واضح رہے کہ فواد چوہدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے ’پس پردہ حقائق‘ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہمیں ہائبرڈ وار اور ففتھ جنریشن وار کا سامنا ہے، کرکٹ سیریز کی منسوخی کے معاملے پر انٹر پول سے معاملے میں معاونت طلب کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی