ماہرہ خان کےمتنازعہ بیان،مولا جٹ کو بڑا نقصان

Oct 24, 2022 | 19:29:PM
ماہرہ خان کےمتنازعہ بیان،مولا جٹ کو بڑا نقصان
کیپشن: ماہرہ خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حال ہی میں ماہرہ خان نے پنجابی فلم مولا جٹ میں کام کرنے کی مشکلات اور پنجابی بولنے میں دشواری کے بارے میں بیان دئے، جس کے بعد  انہیں سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ بہت سے ایسے الفاظ تھے جن کا وہ مشکل سے تلفظ کر سکتی تھیں اور ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پنجابی کو ایک نیا رنگ دے دیا ہے۔مداحوں کو  ماہرہ خان کا پنجابی کے بارے میں ایسےغیر سنجیدہ بیان دینا پسند نہیں آیا جس کے بعد انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

عوام نے ان بیانات پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان جان بوجھ کر بہت ماڈرن ہونے کا ڈرامہ کرتی ہیں۔ وہ کیسی اداکارہ ہیں جن سے سادہ پنجابی بھی نہیں بولی گئی۔مداحوں کا کہنا تھا کہ وہ کتنی خوشی سے سادہ پنجابی بولتے ہوئے اپنی مشکلات پر ڈینگیں مار رہی ہیں۔

 واضح رہے فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ پہلی پاکستانی فلم ہے جس نے باکس آفس پر سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے ۔